ایودھیا:آل انڈیا اکھاڑہ کونسل کے سابق صدر اور ھنومان گڑھي کے مھنتھ گیان داس نے کانگریس
نائب صدر راہل گاندھی کو آج وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا۔
مسٹر گاندھی سے تقریبا 20 منٹ علیحدہ کمرے میں بات کرنے کے بعد مسٹر گیان داس نے “یواین آئی” کو فون پر بتایا،”میں
نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا ہے اور ان سے کہا کہ آپ وزیر اعظم بنیں اور یہاں کے مندر مسجد تنازعہ کا حل کریں۔
میں نے ان سے کہا کہ مندر مسجد تنازعہ سیاسی وجوہات سے کافی پیچیدہ ہو گیا۔ آپ اس پر غور کریں۔ میرا آشیروادد ہے کہ آپ
وزیر اعظم بن کر اس تنازعہ کو حل کرنے میں کامیاب ہوں”۔
مسٹر گیان داس نے کہا کہ تقریبا 20 منٹ ان سے ہوئی تنہائی میں بات چیت کافی اہم تھی۔ انہوں نے میری باتوں کو بغور سنا۔
کچھ سوالات پر خاموشی اختیار کی لیکن کئی کا جواب بھی دیا۔ بات چیت کی مکمل تفصیل تو مسٹر گیان داس نے نہیں بتائی لیکن کہا
کہ راہل گاندھی اچھے انسان ہیں اور ان میں سننے کا مادہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایودھیا میں ایک مسجد کی مرمت کرا رہے ہیں۔ مسجد ھنومان گڑھي کی املاک ہے ۔ مسٹر گاندھی کو جب اس
کی اطلاع دی گئی تو وہ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ ملک کی حقیقی ثقافت یہی ہے ۔ ایک مہنتھ مقامی مسلمانوں سے مل کر مسجد کی
مرمت کرا رہا ہے اس سے زیادہ سکون دینے والی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔
اس سے قبل کانگریس نائب صدر نے ھنومان گڑھي میں درشن کئے