اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

israeilبیت المقدس کے قریب اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم شعفاط کیمپ کے قریب پیش آیا جب اسرائیلی پولیس نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی کے رکنے سے پہلے ہی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان ڈرائیور مصطفی نمر شہید اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *