اسلام اباد۔ پاکستان میں سول ایوی ایشن اتهارٹی تمام اے ٹی آر طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتهارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے اے طیاروں کے شیک ڈاؤن ٹیسٹ کے احکامات کے بعد پی آئی اے نے اے ٹی آر کی تمام پروازیں جزوی طور پر معطل کرنے اور تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ رات سے مقامی میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ایئرلائن نے اپنے طور پر طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلے کیا ہے تاکہ وہ یہ ٹیسٹ مکمل کروا سکیں۔
گذشتہ رات پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر 72 طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو واپس گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔
اس واقعے کے بعد پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے اس مخصوص طیارے کو جس کی رجسٹریشن ہے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کے فیصلے سے پی آئی اے کی ملک کے چھوٹے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں متاثر ہوں گی جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجودڑو، ژوب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیٰل خان، چترال اور گلگت کے لیے پروازیں شامل ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام طیاروں کی کلیئرنس کے بعد ہی پروازوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
پی آئی اے کے پاس اس وقت دس اے ٹی آر طیارے ہیں جن میں سے پانچ اے ٹی آر 72 ہیں جو بڑے طیارے ہیں جبکە پانچ چهوٹے اے ٹی آر 42 طیارے ہیں۔ یادرہے کە پی آئی اے کے اے ٹی آر 42 طیارے کو گذشتہ دنوں چترال سے اسلام آباد کی پرواز حادثے کا شکار ہو گئی تهی جس میں طیارے کے عملے سمیت 47 ہلاک ہو گئے تهے۔
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے اس کے کمیوٹر یعنی کم فاصلے کی مسافر کے مروٹس کے لیے ریڑه کی ہڈی کی حثیت رکپتے ہیں جبکە پی آئی اے مسقط اور شارجہ کی چند پروازوں کے لیے بهی یہ طیارے استعمال کرتی ہے۔ اے ٹی آر اطالوی کمپنی ایلینیا ایروناٹیکا اور یورپی طیارە ساز ایئربس کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے طیارے دنیا بهر کی درجنوں فضائی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔
اے ٹی آر دنیا کے دو انجوں والے ٹربو پروپیلر طیاروں میں سے مقبول ترین طیارە ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کە یە مشکل اور کچے پکے رن ویز پر اتر سکتا ہے اور اڑان بهر سکتا ہے اور اسے لمبے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے پی آئی اے اسے استعمال کرتی ہے کیونکە یە چترال اور گلگت جیسے مشکل رن ویز اور پروازوں کے لیے نہایت موزوں طیارە ہے۔