مرکزی حکومت کے حلف نامہ میں ہوا ہے موازنہ
حیدرآباد۔ ہندوستانی مسلمانوں کا پاکستان سے موازنہ ملک کی توہین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کیا ہے۔ وہ یہاں ایک احتجاجی جلسہ میں ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ یہ جلسہ مرکزی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر یکساں سول کوڈ مسلط کرنے کی سازشوں کے خلاف مذکورہ تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام مسلمان بھی شریک ہوئے تھے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مزید کہا ہے کہ مرکز کے حلف نامہ میں ہندوستانی مسلمانوں کا پاکستان سے موازنہ ملک کی توہین ہے ۔
اسد اویسی نے حیدرآباد میں منعقدہ احتجاجی جلسہ عام برائے تحفظ شریعت میں کہا کہ یکساں سیول کوڈ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی سازش ہے۔ اس موقع پر مسلمانوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ نہ صرف شریعت کی حفاظت بلکہ شریعت پرعمل کرنے کی سعی کریں ۔
طلاق ثلا ثہ کے مقدمہ میں مرکزی حکومت کے حلف نامہ کے خلاف احتجاج کے لئے حیدرآباد میں مسلمانوں کے مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے علما اور جماعتوں کے نمائندوں نے اس اجلاس عام میں شرکت کی ۔ اجلاس عام میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اور مسلم پرسنل میں مداخلت کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ اس موقع پر سب نے متفقہ طور پر یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے مرکز کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی۔ اس موقع پر مسلمانوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ نہ صرف شریعت کی حفاظت بلکہ شریعت پرعمل کرنے کی سعی کریں ۔