جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں گرینیڈ حملہ پانچ پولیس والے زخمی

سری نگر:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جنگجو کے گرینیڈ حملہ میں پانچ پولیس والے زخمی ہوگئے ہیں۔
junobi kashmirسرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ جنگجووں نے کل رات گئے پلوامہ کے کاک پورہ پولیس چوکی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا جس میں 5 پولیس والے زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ تمام جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 15 اگست کو لوہٹا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر کئے گئے جنگجووں کے حملے میں ایک کمانڈنگ افسر شہید ہوگئے تھے اور 9 دیگر سیکورٹی جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ اس میں دو جنگجو بھی مارے گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *