کراچی کی ملیر جیل میں قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب رکھی گئی جس میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے خوب ہلاگلا کیا۔
ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدی محمد راشد کی فرمائش پر ان کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیز رشتے داروں، قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب میں گانوں کی دھنوں پر قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے مل کر خوب رقص کیا جب کہ دولہا اور دلہن کو جیل انتظامیہ کی جانب سے شادی کے موقع پر تحائف بھی دیے گئے۔
سپریٹینڈنٹ جیل حسن سہتو کا کہنا ہے کہ قیدی محمد راشد کی بیٹی کے نکاح کا انتظام جیل میں کیا گیا کیوں کہ سزا کی وجہ سے قیدی اپنے بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتا تھا جس کے باعث اس کی خواہش پوری کی گئی۔
محمد راشد ملیر جیل میں قتل کے مقدمے کے باعث قید ہیں جب کہ ان کی بیٹی عروسہ کی شادی عبداللہ نامی نوجوان سے ہوئی ہے۔