نئی دہلی۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کے فاؤنڈیشن آئی آر ایف کے کھاتے این آئی اے نے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئي اے) نے بینکوں سے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئي آر ایف) کے کھاتوں کو منجمد کرنے کو کہا ہے۔ این آئي اے کے ذرائع نے بتایا کہ تمام ان بینکوں سے جہاں ڈاکٹر ذاکر نائک یا ان کی تنظیم کے کھاتے چل رہے ہيں، انہیں فوری طورپر منجمد کردینے کا حکم دیا گيا ہے ۔
واضح رہے کہ این آئي اے نے ڈاکٹر ذاکر نائک او ر ان کی تنظیم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 -اے کے تحت مذہبی بنیاد پر مختلف طبقات کے درمیان عناد و منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کے خلاف سماجی ہم آہنگي بگاڑنے کی مشابہ سرگرمیوں کے لئے بھی انسداد دہشت گردی و غیر قانونی اقدامات (روک تھام) ایکٹ-1967 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تفتیشی ایجنسی ممبئي اور ملک کے دیگر علاقوں میں واقع متعدد دفاتر اور ٹھکانوں پر چھاپے مار چکی ہے، جہاں سے آئی آر ایف کے بینک کھاتوں کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات جمع کی گئي ہيں۔
www.naqeebnews.com