جے للتا نے کیا پارٹی سے معطل
نئی دہلی۔ آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی رکن پارلیمنٹ ششی کلا پشپا آج راجیہ سبھا میں رو پڑیں۔ انہوں نے ایوان میں اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ ششی کلا کے اس مطالبہ کے بعد راجیہ سبھا کا ماحول گرم ہو گیا اور تمام ارکان پارلیمنٹ نے مل کر ایک سر میں خواتین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھایا ۔
ششی کلا نے ایوان میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کل تھپڑ مارا گیا تھا۔ اس دوران وہ کافی جذباتی نظر آئیں۔ روندھے گلے سے ایوان میں انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں تحفظ نہیں ملے گا تب تک وہ ایوان سے جائیں گی ہی نہیں۔ششی کلا نے کہا کہ انہیں استعفی دینے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ششی کلا کے اس انکشاف پر ایوان میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ اس پر سماج وادی پارٹی کے ایم پی نریش اگروال نے کہا کہ ایک خاتون نے سیکورٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے تو ایوان اسے دیکھے۔وہیں انا ڈی ایم کے کی سربراہ جے للتا نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی کلا پشپا کو ‘پارٹی مخالف سرگرمیوں’ کی وجہ سے معطل کر دیا۔ پارٹی نے کہا کہ پارٹی کا نام خراب کرنے کے لئے انہیں معطل کیا گیا ہے۔