جگدلپور:چھتیس گڑھ کے بستر میں آج صبح پولیس کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں ایک وردی میں ملبوس نکسل کمانڈڑ مارا گیا۔
بستر ضلع پولیس اور نکسلیوں کی یہ مڈ بھیڑ چھتیس گڑھ۔ اڑیسہ کے سرحدی گاؤں چاند میٹا میں ہوئی۔ موقع سے مردہ نکسلی کی لاش اور ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔
بستر پولیس کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس آر پی کلوری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آر این داس نے بتایا ہے کہ کاندہ نارگاؤں میں نکسلیوں کی جانب سئ ہونے والی ہلاکتوں کے بعد علاقہ کے تلسی ڈونگری، کولینگ، منڈا گڑھ اور کاندانار علاقہ میں گہری تلاشی مہم چھیڑی گئی ہے ۔ اسی دوران سلامتی دستوں کے آج صبح ڈیوٹی سے لوٹتے وقت چندا میٹا کے جنگل میں پولیس کی مشترکہ فورس کی نکسلیوں سے جھڑپ ہوگئی۔ تقریبا ایک گھنٹہ تک دونوں جانب سے رک رک کر ہوئی فائرنگ کے بعد نکسلی بھاگ کھڑے ہوئے ۔
نکسلیوں نے بتایا کہ موقع کی تلاشی کے دوران ایک نکسلی کی لاش برآمد ہوئی جس کی جن ملیشیاکمانڈر اور ماچکوت ایل جی ایس رکن ارجن کے طور پر شناخت کی گئی ہے ۔ موقع سے بندوق۔ ڈیٹونیٹر، تار، نکسلی بینر، پوسٹر،نکسلی کتابچے اور بڑی تعداد میں روزمرہ استعمال کی اشیا ضبط کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ارجن سال 2014 میں سنجیونی گاڑی دھماکہ کے واقعہ میں ملوث رہا ہے ۔ جس میں سی آر پی ایف کے دوجوان شہید ہوگئے تھے ۔ اس کے علاوہ علاقہ کے درجن بھر دیہاتیوں کے قتل کا بھی اس پر الزام تھا۔