تنزانیہ کے مسلم اسکالر اورالرسالہ تنظیم کے سربراہ ’’شیخ محمد عید محمد‘‘نے تنا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ دین الہٰی اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے اورمسلمانوں کو اتحادویکجہتی کوفروغ دینے پر گہری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے تاکید کی کہ شیشوں کے گھروں میں رہنے والے لوگوں کو دوسروں کے گھروں پر پتھر سے پرہیز کرنا چاہئے ۔
انہوں نےکہاکہ تکفیری عناصر کا قلع قمع کرکے اتحاد ویکجہتی کو مزیدمستحکم کرنا چاہئے اوراتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کے مقصد کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نےکہاکہ تکفیری دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے دنیا کے مسلمانوں سے تاکید کی کہ وہ دنیا میں قیام امن کیلئے اتنہاپسندوں کے خلاف جنگ میں متحد ہوجائیں ۔
انہوں نےکہاکہ تکفیری دہشتگردگروہوں کامقصد اسلام کی شبیہ کو مسخ کرنا اورمسلمانوں کو تشددپسندوں کے طورپر پیش کرنا ہے اس لئے تمام مسلمانوں، اسلامی مفکرین اورمذہبی علمائے کرام کو دشمنوں کے شیطانی سازشوں سے ہرحال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نےکہاکہ تکفیری اورانتہاپسند گروہوں کا خاتمہ لازمی اورانسانی ذمہ داری ہے اوراس مقصد کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد ،یکجہتی اوربھائی چارے سے حاصل کیاجاسکتا ہے ۔
تنزانیہ کی الرسالہ تنظیم کے سربراہ نےکہاکہ اسلام ،رحمت ،محبت ،رحم دلی اوربھائی چارے کا دین ہے اورمسلمان صحیح راستے پر چل کر اپنے تمام مسائل سے نجات پاسکتا ہے ۔
شیخ محمد عید محمد نے تمام مسلمانوں سے یکجہتی برقراررکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ایک دوسرے کے احترام سے ہی اتحاد کو مضبوط بنایاجاسکتا ہے۔