سعودی وزارت صحت نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے سیزن میں مقامات مقدسہ کے ہسپتالوں میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام “مِنى” رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت نے اپنے “ٹوئیٹر” اکاؤنٹ پر نومولود کی تصویر بھی جاری کی ہے۔
عربی روزنامے “اليوم” کے مطابق افغان بچی کی پیدائش اتوار کی شام منی کے کے ایمرجنسی ہسپتال میں ہوئی ، سیزیریئن آپریشن کے بعد بچی کی ماں خیریت سے ہے۔ والدین نے اتفاق رائے سے اپنی بچی کا نام “مِنى” رکھا ہے۔