نئی دہلی۔ موبائل نمبر کو آدھار نمبر سے جوڑنے کا فرمان نہیں مانا تو آپ کا موبائل نمبر بند ہوجائے گا۔ پہلے موبائل نمبر کو آدھار نمبر سے جوڑنے کا فرمان نہیں مانا تو آپ کا موبائل نمبر بند ہوجائے گا۔ پین کارڈ نمبر کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی ہدایت کے بعد اب نئے سرکاری فرمان کے مطابق ہر موبائل صارف کو آدھار نمبر سے اپنے موبائل نمبر کو جوڑنا ہوگا ۔ اگر ایسا نہیں کیا تو آپ کا نمبر بند ہو جائے گا۔
انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے آدھار کو لازمی قرار دینے کے بعد اب حکومت نے ایک اور بڑا فرمان سنایا ہے۔ اب اگر آپ نے موبائل نمبر کو آدھار سے نہیں جوڑا ، تو وہ بند ہو جائے گا۔ ایک سال کے اندر یہ عمل پورا کرنا ہوگا۔
حکومت کے نئے فرمان کے مطابق تمام موجودہ موبائل سبسكرائبرس کا ویریفکیشن کیا جائے گا اور یہ ویریفکیشن آدھارکی بنیاد پر كےوائی سی کے ذریعہ ہوگا۔ تمام سروس پرووائیڈرس کو اشتہارات اور ایس ایم ایس سے سبسكرائبرس کو معلومات دینی ہوگی۔ ویریفکیشن کا کام 6 فروری 2018 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔