انھوں نے کہا: ‘یہ پیسے خرچ کرکے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔’
اسی گروپ کے سرگرم رکن ابھے پھڈنس نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یہ شاندار خیال ہے جسے بہترین انداز میں زمین پر اتارا گیا۔ انھوں نے ایک ایک شعر کو منتخب کرنے میں اپنا وقت لیا ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔’
مدور نے مدر ٹریزا، پاپ سٹار لوئی بینک، مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس، ایس ڈی برمن، آر ڈی برمن جیسی بہت سی شخصیتوں کے حوالے سے بھی کئی بجلی کے بکسے پینٹ کیے۔
یعنی بجلی کے بوسیدہ مدقوق بکسے ان کے لیے اوراق مصور بن گئے اور ہر ایک ہندوستانی اور کولکتے کی ثقافت کے گواہ۔