بنیں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤمہم کی برانڈ ایمبیسیڈر
بھوپال۔ معصومہ فاطمہ نے اب تک 37 گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف نیا ریکارڈ بنایا بلکہ بنیں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤمہم کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی بن گئی ہیں۔ بھوپال کی معصومہ فاطمہ نے تین سال کی چھوٹی سی عمر سے ہی اسکیٹینگ سیکھنا شروع کیا تھا۔ اب معصومہ فاطمہ 14 سال کی ہو گئی ہیں۔ اتنی چھوٹی سی عمر میں معصومہ فاطمہ نے ان 11 سالوں میں اسکیٹنگ میں 66 میڈل جیتے ہیں جس میں 37 گولڈ میڈل ہیں۔ معصومہ فاطمہ نے یہ میڈل قومی اور ریاستی سطح پر حاصل کیے ہیں۔
معصومہ فاطمہ کی اس زبردست کامیابی کے مدنظر مدھیہ پردیش کی حکومت نے ان کی عزت افزائی کی ہے۔ حکومت نے معصومہ فاطمہ کو ریاست کے ’ بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ ابھیان ‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ ساتھ ہی حکومت معصومہ کو اسکالرشپ بھی دے رہی ہے۔