سرینگر۔ شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان آج ہو ئے تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع کے منج پورا نیکھئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر 13 راشٹریہ رائفلس اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستے (ایس اوجی) نے ایک مشترکہ طورپر تلاشی مہم چلائی۔
اسی درمیان، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں ایک دہشت گرد نے خود سپردگی کی ہے۔ خود سپردگی کرنے والا دہشت گرد دہشت گرد تنظیم لشکر سے منسلک ہے۔ سوپور میں فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گاؤں کے ایک گھر میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج نے سرچ آپریشن چلایا۔ ایک دہشت گرد نے خود سپردگی کی ہے۔
جوانوں نے دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام کرنے کے دوران کوئی جوان زخمی نہیں ہوا۔ اس آپریشن کو فوج اور پولیس نے جوائنٹ آپریشن کر انجام دیا۔