بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’منی کارنیکا‘ تقریباً تیار ہے اور کنگنا فلم کی تکمیل کے آخری مراحل میں خاصی مصروف ہیں لیکن ایسے میں بھی وہ ملک کے سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی رائے دینا نہیں بھولتیں۔
حال ہی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے سابق کرکٹر اور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی درخواست بھی کی وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ‘لو راتری’ کا بڑے زور و شور سے پروموشن کر رہے ہیں۔
پروموشن کی پریس کانفرنس میں انھوں نے یہ کہہ ک اپنی بہن ارپتاور ان کے بیٹے آہل کو مدعو کیا کہ اب ہیرو کے شادی شدہ ہونے سے اس کی امیج پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور ساتھ ہی مذاق ہی مذاق میں جیجا جی کو یہ بھی سمجھا دیا کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر نہ چلیں کیونکہ وہ ان کی بہن کے شوہر ہیں۔ بیچارے جیجا جی بمشکل مسکرا کر رہ گئے۔