لکھنو۔ وقف املاک کی خرد برد کے الزامات میں سابق وزیر اعظم خان گھر گئے ہیں۔ یوپی کے سابق وزیر اعظم خاں اوقاف کی املاک میں خرد برد کے الزامات میں گھر گئے ہیں. شیعہ مذہب رہنما کلب جواد نے وقف بورڈ کی زمینوں پر کروڑوں کی ہیرا پھیری کا الزام لگایا ہے. کلب جواد کے الزام کے بعد یوگی حکومت کے وزیر بھی کھل کر میدان میں آ گئے هیں۔ يوپی میں نئے نظام آتے ہی پرانے نظام کے سب سے پاورفل وزیر اعظم خان نشانے پر آ گئے.
اعظم خاں پر پہلا حملہ شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے لگایا. انکا کا الزام ہے کہ اعظم خاں کے وزیر رہتے وقف بورڈ کی زمینوں میں کروڑوں کا گھوٹالہ ہوا. مولانا نے صاف صاف کہا کہ اگر اعظم خاں ایماندار ہوتے تو وقف بورڈ میں اسکینڈل کس طرح ہوتے. انہوں نے اس معاملہ کی سی بی ائی سے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف اقلیتی امور و وقف کے ریاستی وزیر محسن رضا نے کہا کہ انہیں اس سلسلہ میں پوری ریاست سے شکایتیں مل رہپی ہیں جنہیں جمع کیا جا رہا ہے اسکے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انکا کہنا ہے کہ گذشتہ دس برس میں شیعہ و سنی وقف بورڈوں میں جو گھپلے ہوئے ہیں ان میں چاہے جو بھی ملوث ہو اسکے خلاف جانچ کرکے کارروائی کی جائے گی۔