تندولکر نے کشمیر میں اسکول عمارت کی تعمیر کیلئے 40 لاکھ روپے واگذار کئے ، محبوبہ مفتی نے شکریہ ادا کیا

سری نگر: سابق مایہ ناز بلے باز اور رراجیہ سبھا ممبر سچن تندولکر نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں اسکول عمارت کی تعمیر کے لئے اپنے ایم پی مقامی ترقیاتی فنڈ سے 40 لاکھ روپے واگذار کئے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس فراخدلانہ اقدام کیلئے سچن تندولکر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘کشمیر میں اسکول عمارت کی تعمیر کے لئے اپنے ایم پی مقامی ترقیاتی فنڈ سے رقومات واگذار کرنے پر سچن تندولکر کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میدان سے باہر بھی وہ ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *