حکومت گائے بچانے میں لگی ہے اور خواتین پر ظلم ہو رہے ہیں: جیا بچن

NEW DELHI, APR 12 (UNI):-T V grab shows SP leader Jaya Bachchan speaking at Rajya Sabha, in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-25u

نئی دہلی۔ حکومت گائے بچانے میں لگی ہے اور خواتین پر ظلم ہو رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیا بچن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کو گئو رکشا کے معاملے پر جیا نے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی کے گایوں کی حفاظت کو لے کر دیے بیان پر بحث کے دوران کہا “خواتین کی حفاظت اور تحفظ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
آپ گایوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور یہاں خواتین پر ظلم ہو رہے ہیں۔ جیا کی اس بات کی کئی اور ارکان نے بھی میز تھپتھپا کر حمایت کی۔ بتا دیں کہ جیا بچن وقت وقت پر خواتین کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاتی رہی ہیں۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *