اجمیر : فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے بڑھتے رجحان کے سد باب کیلئے صوفیا اور اولیا کرام کی تعلیمات کو ملک کے گوشے گوشے میں پہنچایا جائے گا۔اس عزم کے اظہار کے ساتھ آج خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی زیر سرپرستی طبی کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا ، جس کے تحت عرس کے موقع پر زائرن کو طبی خدمات فراہم کیا جائے گا ۔
آج یہاں کائیڈ وشرام استھلی میں منعقد ایک افتتاحی تقریب میں جمعیة علماءہند اور درگاہ اجمیر شریف سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے اور ایک ساتھ کھڑے ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر جمعیة علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے مولانا محمود مدنی کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاءکرام نے فرمان رسول کہ دنیا کی ساری مخلوق ایک کنبہ ہے پر زرو دیا ۔ یہ وہی تعلیم ہے ، جس سے دنیا میں جاری بدامنی ، دہشت گردی ، فرقہ پرستی اور نسلی عصبیت پر قدغن لگایا جاسکتا ہے ، اسی کی تحت جمعیة علماءہند نے یہاں اجمیر میں منعقد اپنی 33 ویںاجلاس عام میں اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں سو عظمت اولیا کانفرنس منعقد کیا جائے گا اور صوفیاءاور اولیاءکرام کی بلاتفریق انسانیت ، دوستی اور بہی خواہی کو ملک کے گوشے گوشے میں پھیلا یاجائے گا ۔
مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیة علماءہند کے اکابر رحمہ اللہ کا حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ سے قدیم تعلق ہے ، حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ اور مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ؒ تو یہاں بارہا حاضری دے چکے ہیں، اسی قدیم اور دیرینہ تعلق کو حضرت مولانا محمود مدنی صاحب نے بھی مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عرس کی موقع پر جمعیة علماءہند کیمپ لگاتی رہی ہے۔ 0791 میں دیوان صولت حسین مرحوم کی سرپرستی میں کیمپ لگا کرجمعیة علماءہند کے کارکنوں اور خادموں نے جو بڑی خدمات انجام دیں، اس کو ملک کی مختلف گوشوں میں سراہا گیا۔