ایرانی کهیلاڑی برازیل میں منعقدہ اولمپکس 2016 مقابلوں میں 6 اگست سے شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، کشتی رانی اور سائیکلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے.
ایرانی کهیلاڑی ریو اولمپکس 2016 مقابلوں میں شرکت کیلئے تیار
ایرانی اولمپک ٹیم کے نگران اصغر رحیمی نے کہا کہ ریو اولمپکس 2016 مقابلوں میں شرکت کرنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم میں 15 کهیلاڑیوں سمیت 18 سپروائزری بورڈ اور کهیلوں کے شعبے کے عہدیدار شامل ہیں.
برازیل کے ساحلی شہر ریو ڈی جینیرو میں ریو اولمپکس 2016 کے بین الاقوامی مقابلے 5 سے 21 اگست تک جاری رہیں گے جن میں 205 ممالک سے 10500 کهیلاڑی 28 کهیلوں میں شرکت کریں گے.