مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان ا ور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کا رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کنٹرول لائن پرتناؤ کم کرنے کے لیے رابطے پر اتفاق کیا ہے ۔
پاکستان کے لیفٹننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ اوربھارت کے اجیت دوول نےلائن آف کنٹرول پرتناؤ کم کرنے کیلئے رابطے پر اتفا ق کیا ہے۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتاہےجب کہ پاکستان کی کوشش ہےکہ سرحدی تناؤ کم کرکے کشمیر پر فوکس کیا جائے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہنماؤں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناؤ کے واقعات ہوتے رہیں گے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز سربراہ کانفرنس کا مقصد کشمیر کے معاملے پر آئندہ کامتفقہ لائحہ عمل طے کرناہے۔