عالمی منڈی  میں خام ےیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور قیمتوں میں جولائی سے اب تک کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 13 سینٹ اضافے کے بعد 47.67 ڈالر فی بیرل پر آگئی oil fieldجبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 14 سینٹ اضافے کے بعد 45.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کے وزیر توانائی الیگزنڈر نوواک نے امید ظاہر کی ہے کہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک (اوپیک) تیل کی عالمی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روس اس حوالے سے سعودی عرب سے رابطے میں ہے تاہم ماہرین کو اب بھی تیل قیمتوں میں کمی کے خدشات ہیں۔
واضح رہے کہ اوپیک نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ الجزائر میں 26 سے 28 ستمبر تک ہونے والے عالمی توانائی فورم کے دوران اوپیک کا اجلاس ہوگا جس میں قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اوپیک کا کہنا تھا کہ وہ مارکیٹ کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تمام رکن ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
اوپیک کے صدر محمد بن صالح الصدا نے کہا تھا کہ سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ اوپیک مارکیٹ میں طلب و رسد کے فرق کو عارضی قرار دیتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ قیمتوں میں کمی کہ وجہ تیل کے ذخائر میں اضافہ ہے جبکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے بھی مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *