چینئی۔ انکم ٹیکس محکمہ نے نوٹ بندی کے بعد ٹیکس چوری کے معاملوں کی جانچ کرنے کےلئے شہر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور 106کروڑ روپے نقد اور127کلو وزن کے سونے کی چھڑیں بر آمد کیں۔ ضبط کی گئی کل نقدی میں 10کروڑ روپے کے نئے نوٹ بھی شامل تھے۔
نوٹ بندی کے بعد سے یہ نئے نوٹ ضبط کئے جانے کا سب سے بڑا معاملہ ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کی مہم یہاں کل شروع کی گئی۔
انکم ٹیکس محکمہ کے اعلیٰ افسران نے آج یہاں بتایا کہ مہم میں افسروں نے127کلو سونا، 96کروڑ کے منسوخ نوٹ اور 2000کے نئے نوتوں والے10کروڑ کی مالیت کے نوٹ برآمد کئے۔برآمد127کلو سونا ایک ایک کلو سونے کی چھڑوں کی صورت میں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے نوٹوں کی تبدیلی میں شامل سنڈیکیٹ کے کم از کم آٹھ مقامات پر مہم شرورع کی اور یہ رقم ضبط کی۔ افسروں نے بتایا کہ اقتصادی لین دین، سونے کی فروخت کی انٹریوں اور خرید و فروخت کے ریکارڈ سے متعلق دستاویز بھی ضبط کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ سنڈیکیٹ کے تین لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہیہے۔ جانچ کے دائرے میں چند دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنو ں محکمہ نے بنگلورو میں 5.7کروڑ روپے کے نئے نوٹ برآمد کئے تھے۔ اسکے بعد سی بی آئی اور ای ڈی نے نوٹ بندی کے بعد بڑے پیمانے پر حوالہ لین دین، بد عنوانی اور رقم تبدیلی کی جانچ شروع کی ہے۔