حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک خاتون حاجی صاحبہ محترمہ ممتاز بانو زوجہ محمد حسن ساکن حافظ بابا نگر دو دن قبل مکہ معظمہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66سال تھی اور وہ اپنے بیٹی اور داماد جناب ذاکرکے ساتھ کور نمبرTSR- 5786 -3-0 کے تحت23اگست کو عزم حج پر روانہ ہوئی تھیں۔ اور ان کی واپسی 7 اکتوبر کو مقرر تھی۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر ان کو مکہ مکرمہ کے النور استپال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تمام حجاج کرام مقررہ پروگرام کے تحت مدینہ منورہ روانہ ہوگئے جبکہ وہ اسپتال میں ہی زیرعلاج تھیں۔ حکام نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت سنبھلنے کے بعد ان کو ایمبیولنس کے ذریعہ مدینہ منورہ روانہ کردیا جائے گا۔ لیکن طبیعت بگڑ گئی اور 3اکتوبر کو ان کا انتقال ہوگیا’ اور آج بعد فجر حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مکہ مکرمہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے جنت میں بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعأ کی ۔