اس معاملہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے شواہد کی کمی کے سبب اس مقدمہ کو کالعدم اور پانچ ملزمین کو بری قرار دیا۔ جمعہ کی نماز کے موقع پر ہوئے اس دھماکہ میں 9افراد ہلاک اور58افراد زخمی ہوگئے تھے اور بعد ازاں دھماکہ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ میں بھی پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔
اس سلسلہ میں حسینی علم پولیس نے ایک معاملہ درج کیا تھا ۔بعد ازاں یہ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا گیا۔مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس معاملہ کو سی بی آئی سے این آئی اے کے حوالے 2011میں کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں دائیں بازو کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دس افراد کے نام چارج شیٹ میں داخل کئے گئے تھے تاہم صرف پانچ افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ۔