ہر طرف لبیک اللھم لبیک کی گونج
مکہ۔ آج سے ارکان حج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پوری دنیا سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے1.5 ملین عازمین حج منی کی جانب گامزن ہیں ۔ یہ عازمین حج کے پہلے رکن کی ادائیگی کے لئے سفید احرام میں ملبوس لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منی پہنچ رہے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اتوار کو یعنی کل ادا کیا جائے گا اور حج کے امام مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ دیں گے۔ خیموں کی اس وادی میں لاکھوں عازمین حج آج یہاں قیام کریں گے اور ذکر واذکار اورعبادت وریاضت میں مصروف رہیں گے۔ سال رواں ایک لاکھ سے زائد ہندستانی عازمین حج کی سعادت سے سرفراز ہوں گے۔