ایٹا میں زہریلی شراب فروخت کرنے والا اصل ملزم گرفتار
مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 24ہوئی
ایٹا۔اترپردیش کی ایٹا پولیس نے علی گنج علاقے میں زہریلی شراب فروخت کرنے والے اصل ملزم سری پال کو کل رات گئے نیا گاؤں علاقے سے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ 15 جولائی کی رات علی گنج علاقے میں زیریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 20 سے زیادہ بیمار لوگوں کا اسپتالوں میں علاج چل رہاہے ۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زیادہ ہے ۔
واضح رہے کہ ایٹا کے علی گنج علاقے میں 15 جولائی کی رات کچھ لوگوں نے سری پال نامی شخص سے کچی شراب خریدی تھی۔ شراب پینے کے بعد لوگوں کی حالت بگڑنے لگی اور 24 گھنٹوں کے اندر ہی 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ریاستی حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے ضلع کے آبکاری اور پولیس محکمے کے تین افسروں سمیت 12 ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔