اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے چائلڈ رائٹس کے مطابق ہندوستان میں جنسی استحصال کا نشانہ بنے والے ہر تین متاثرین میں ایک کیس کم عمر بچی کا ہوتا ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ہندوستان میں 2015 میں تقریباً 11 ہزار بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوری ریاست کے دعویدار ہندوستان میں خواتین کا تحفظ تاحال ایک مسئلہ ہے جہاں 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ بعد ازاں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔