بلرام پور:اترپردیش میں ضلع بلرام پور سے متصل ہندوستان-نیپال سرحد پر سشستر سیما بل(ایس ایس بی) کے جوانوں نے آج منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے ایک ممبر کوگرفتار کرکے اس کے پاس سے 57لاکھ روپے کی منشیات برآمد کی ہے ۔ایس ایس بی کے 50ویں بٹالین کے ڈپٹی کمناڈنٹ جناردن مشر نے یہاں بتایا کہ تلسی پور علاقے کے بڑھنی سرحد چوکی کے نزدیک جوانوں نے گشت کے دوران موٹر سائکل پر نیپال کی طرف سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہورہے ایک مشتبہ شخص کو روک کر پوچھ گچھ کی اور تلاشی لی۔تلاشی کے دوران اس کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ضبط منشیات کی بین الاقوامی قیمت 57لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔مسٹر مشر نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کا نام عبدل ہے اور وہ سدھارتھ نگر ضلع کارہنے والا ہے ۔اسمگر عبدل نے بتایا کہ وہ نیپال سے منشیات لاکر اکثر یہاں زیادہ قیمت پر فروخت کرتا تھا۔آج بھی وہ منشیات لے کر آرہا تھا کہ جوانوں نے اسے گرفتار کرلیا۔جوانوں نے اس کی موٹرسائکل بھی ضبط کرلی۔گرفتار اسمگلر کو پولیس کو سونپ دیا گیا۔