نئی دہلی : آر ٹی آئی کے ذریعہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے سے تقریبا ڈھائی ماہ پہلے ہی دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع ہوگئی تھی جبکہ 500 کے نوٹوں کی چھپائی کا کام نوٹ بندی کے اعلان کے 15 دن بعد شروع ہوا تھا۔
مدھیہ پردیش کے نیمچ کے رہنے والے سماجی کارکن چندر شیکھر گوڑ نے جمعرات کو بتایا کہ ان کی آر ٹی آئی درخواست پر ریزرو بینک آف انڈیا نوٹ پرنٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ملے جواب کے ذریعے یہ اہم معلومات حاصل ہوئی ہے۔
آر ٹی آئی میں انکشاف ، نوٹ بندی کے 15 دن بعد 500 کے نوٹوں کی شروع ہوئی تھی چھپائی
بنگلور میں واقع بی آر بی این ایم پی ایل کے ایک افسر نے جواب میں بتایا کہ اس یونٹ میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ کا پہلا مرحلہ 22 اگست 2016 کو شروع کیا گیا تھا، جبکہ 500 روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ کا پہلا مرحلہ 23 نومبر 2016 کو شروع ہوا تھا ۔
آر بی آئی کی طرف سے سال 1995 میں قائم کی گئی کمپنی نے گوڑ کی آر ٹی آئی عرضی کے ایک اور سوال پر بتایا کہ اس یونٹ میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کی پرنٹنگ کا آخری مرحلہ 27 اکتوبر 2016 کو ختم ہوا تھا ، جبکہ ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کی پرنٹنگ کا آخری مرحلہ 28 جولائی 2016 کو ختم ہوا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آٹھ نومبر 2016 کی رات اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں اعلان کیا تھا کہ 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو منسوخ کردیا تھا ۔