نئی دہلی : ریو اولمپک میں ہندوستانی جمناسٹ دیپا كرماكر اگرچہ تمغہ سے چوک گئی ہو ، لیکن ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کے باشندوں کا دل جیت لیا ہے ۔ وہیں دیپا نے ہم وطنوں سے تمغہ نہ حاصل کرپانے کی وجہ سے معذرت کی ہے۔ دیپا نے ٹویٹ کر کے 1.3 ارب ہندوستانیوں سے معذرت کی ۔ انہوں نے مزید لکھا میں اسے ممکن نہیں کرسکی ۔ لیکن اس کے لئے میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ۔ اگر ممکن ہو تو معاف کر دینا ۔
وہیں دیپا کے والد دلال کرماکر کو اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیپا 2020 ٹوکیو اولمپکس میں بہتر اور اس سے اچھی کارکردگی کرے گی ۔ دلال نے کہا کہ میں اس کی کامیابیوں پر کافی فخر محسوس کر رہا ہوں ۔ میں بالکل بھی دکھی نہیں ہوں ۔ یہ اس کا پہلا اولمپک تھا ۔ اگلی مرتبہ جب جاپان میں اولمپک ہوگا ، تو وہ اس سے بہتر کارکردگی کرے گی اور ملک کیلئے تمغہ لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دیپا کی کارکردگی نے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے ۔ اگلے اولمپکس میں ابھی چار سال ہیں اور وہ سخت محنت کرے گی اور آسانی سے تمغہ لائےگي ۔ وہ اب صرف تریپورہ کی بیٹی نہیں ہے بلکہ پورے ملک کی بیٹی ہے ۔