لکھنؤ:اترپردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی )کے دفتر میں آج اژدہا نکلنے سے سنسنی پھیل گئی۔پولیس کے مطابق تقریباً آٹھ فٹ کا یہ اژدہا دفتر کی پہلی منزل پر واقع اکاؤنٹس محکمے کے ایک کونے میں تھا۔اژدہے کو دیکھتے ہی وہاں سنسنی پھیل گئی۔فوراً محکمہ جنگلات کو بلایا گیا۔اژدہے کو پکڑ کر چڑیا گھر لے جایا گیا ہے