لیسکیئس (ہیتی) ، گوانتانامو (کیوبا):کیربیائی سمندر کا گزشتہ ایک دہائی کے درمیان ب سے طاقتور سمندری طوفان ”میتھیو” منگل کے روز کیوبا اور ہیتی کے ساحل سے ٹکرایا۔
طوفان کے دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلی اور شدید بارش شروع ہوگئی، جس سے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ نچلے علاقوں میں پانی بھرگیا، جس کے بعد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا پڑا ۔تیز ہوا سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے اور کھمبے اکھڑ گئے جس سے بجلی کی سپلائی ٹھپ ہوگئی۔سمندری طوفان ”میتھیو ” کے آج جنوب مشرقی فلوریڈا سے ٹکرانے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ یہ طوفان اس وقت کیوبا کے مشرقی ساحل سے 30 کلومیٹر دور ہے ۔