لکھنؤ:اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایٹہ کے اواگڑھ علاقے سے 25 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ۔
سینئر پولیس سپری ٹنڈنٹ (ایس ٹی ایف) ابھیشیک سنگھ نے آج بتایا کہ ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کی 25 ہزار روپے کاانعامی بدمعاش آدتیہ عرف سونو عرف چھوٹو ایٹہ کے اواگڑھ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسی بڑی واردات کو انجام دینے آ رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف فیلڈ یونٹ آگرہ کی ٹیم کو کل شام اواگڑھ قلعہ بائی پاس تراہے کے پاس ایک موٹر سائیکل آتی ہوئی دکھائی دی۔اس پردو شخص سوار تھے ۔ ٹیم نے ان سے رکنے کے لیے کہا لیکن دونوں بھاگنے لگے اور فائرنگ شروع کر دی۔اس دوران ٹیم نے دوڑا کر انہیں گرفتار کر لیا۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس میں سے ایک کی شناخت آدتیہ عرف سونو عرف چھوٹو جبکہ دوسرے کی پون کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔گرفتار دونوں بدمعاش فیروز آباد کے رہنے والے ہیں۔بدمعاشوں کے پیچھے ایک کارآ رہی تھی جس میںدوعدد طمنچے ، 315 بور 02 کھوکھا کارتوس، 02 عدد زندہ کارتوس،13 بڑے کارٹون جس میںجوتے بھرے ہوئے تھے ۔ ٹیم نے کار ڈرائیور اور اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایاکہ گرفتار بدمعاشوں پر بہت سے مجرمانہ معاملے درج ہیں۔