سمستی پور: بہار میں ضلع سمستی پور کے کلیان پور تھانہ علاقے میں واقع ایک کالج کیمپس سے آج صبح پولیس نے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نول کشور سنگھ نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے لدورا گاؤں میں واقع ایک سنسکرت کالج کے احاطے سے 108 کاٹن میں بھری چار ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے کالج کے ڈائریکٹر پرشورام سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے ۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ضبط شدہہ شراب مختلف برانڈوں کی ہیں۔ ڈائریکٹر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔