گجرات کے گاؤں میں فرقہ وارانہ تشدد میں ایک کی موت، 10 زخمی، 40 گھرنذر آتش

#!dcdisplayfp\b0\i0\fs10Date~26.07.1999; Slug=Member_Showcase; Source=OBSERVER-DISPATCH; Time~14:01; Type=Picture;ÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐfs16\bNo Titlefs12\b0<>A man stands in front of a bonfire at the 1999 Woodstock Festival, Sunday, July 25, 1999, in Rome, N.Y. After almost 72 hours of peace and love, Woodstock '99 ended in blazing chaos Sunday night as hundreds of concertgoers turned into vandals, starting fires and looting. (AP Photo/Observer-Dispatch, Michael P. Doherty)fp\b0\i0\fs10ÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐÐfp\i0\b\fs16Digital Collections/IPTCfp\b0\i0\fs10CREDIT~AP; Category~A; Municipality=Rome; Photographer=Michael_P._Doherty; State~New_York; TransRef~NYUTI101;

احمد آباد / پاٹن: گجرات کے گاؤں میں فرقہ وارانہ تشدد میں ایک کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے، تشدد کے واقعات میں چالیس گھر نذر آتش ہو گئے۔ گجرات کے شمالی ضلع پاٹن کے ایک گاؤں میں دو طلبا کے درمیان معمولی بات پرکہا سنی کے بعد جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اس میں ایک شخص کی موت اور کم از کم 10 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ 40 سے زیادہ گھروں میں آگ لگا دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ چاسما تھانہ علاقے کے وڈاولی گاؤں کے 12 ویں کلاس کے دو طلباکے درمیان معمولی کہا سنی ہو گئی۔ بعد میں اس میں بڑے لوگوں کے شامل ہونے سے بات بگڑ گئی اور اس نے فرقہ کی بنیادپر فساد کی شکل اختیار کرلی ۔ اس کے بعد مشتعل بھیڑ نے 40 گھروں میں آگ لگا دی۔
اس تصادم کے دوران ابراہیم لا ل خان ویلم (50) کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ بعد میں پولیس نے بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو مشتعل بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہوا میں گولی بھی چلانی پڑی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گھروں میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف تھا۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *