نئی دہلی : پانچ سو اور1000 کے پرانے نوٹ کا کیا کریں ان پر پابندی عائد کرنے کے بعد ملک کے تمام شہریوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہے۔ کالے دھن کے خلاف آج حکومت نے جو بڑا اعلان کیا ہے اس سے پورے ملک میں افرا تفری کا عالم ہے۔ ملک کے نام پیغام میں وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ 8 نومبر کی رات 12 بجے سے پانچ سو اور1000 کے نوٹ بند کر دیے گئے ہیں ۔
اب جن لوگوں کے پاس پانچ سو اور1000 نوٹ ہیں انہیں اسے تبدیل کرنے کے لئے 50 دن کا موقع دیا گیا ہے، یعنی 30 دسمبر تک یہ نوٹ بینکوں یا پوسٹ آفسوں میں بدلے جا سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مودی نے کئی دیگر اعلانات بھی کیا۔.
نو اور دس نومبر کو ملک بھر کے اے ٹی ایم بند رہیں گے ۔ نو نومبر کو ملک کے تمام بینک بند رہیں گے ۔ گیارہ نومبر تک اسپتال ، ریلوے اسٹیشن ، ایئرپورٹ اور بس اسٹینڈ پر پانچ سو اور1000 کا نوٹ چلتا رہے گا۔
اب پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ کا کیا کریں ؟
تیس دسمبر تک بینک اور پوسٹ آفس میں بدلے جا سکتے ہیں نوٹ۔ ایک دن میں صرف 10 ہزار تک کے نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔ اکتیس مارچ 2017 تک ریزرو بینک میں بدلے جا سکتے ہیں نوٹ۔
اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کا نیا ضابطہ
کچھ دنوں تک ایک دن میں صرف 2000 روپے نکال سکتے ہیں۔ بعد میں ایک دن میں 4000 روپے تک نکال سکتے ہیں۔ بینک سے بھی صرف دس ہزار نوٹ تبدیل کرنے کی ہوگی اجازت
اب آگے کیا ہوگا
حکومت 500 اور 2000 ہزار کے نئے نوٹ لائے گی۔ ریزرو بینک نے کہا 10 نومبر سے مارکیٹ میں 500 اور 2 ہزار کے نئے نوٹ آئیں گے۔
فیصلے کا اثر
بازار سے نقد رقم کم ہو جائے گی۔ روز مرہ کی خریداری میں مشکل ہوگی۔