اندور۔ اسپن گیندباز آر اشون کی کرشمائی بولنگ کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو اندور ٹیسٹ میں 321 رنز سے کراری شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے 3-0 سے کلین سویپ کر دیا۔
میچ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے دوسری اننگز تین وکٹ پر 216 رنز بنا کر ڈکلئیر کی تھی۔ جواب میں 475 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم 44-5 اوور میں 153 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم انڈیا کے لئے دوسری اننگز میں اشون نے رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ روندر جڈیجہ کو دو اور امیش یادو کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے پہلے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ پر 216 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے 475 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آج کی اننگز میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے چتیشور پجارا جنہوں نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے بھی نصف سنچری لگائی۔
بہترین فارم میں چل رہے چتتشور پجارا نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے ناٹ آؤٹ 101 رنز کی اننگز کھیلی جس سے ٹیم انڈیا نے دوسری اننگز تین وکٹ پر 216 رنز پر ڈکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو آج یہاں تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن 475 رن کا ہدف دیا ۔ پجارا نے جیمز نیشام پر اپنے نویں چوکے کے ساتھ جیسے ہی اپنا آٹھواں سنچری مکمل کیا ٹیم انڈیا نے اننگز ڈکلئیر کر دی۔
اس سے پہلے ٹیم انڈیا کی جانب سے اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی 50 رنز بنائے جو 2012 میں انگلینڈ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں نصف سنچری کے بعد ان کا پہلا نصف سنچری ہے۔ انہوں نے پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 75 رنز بھی جوڑے۔
آج کا کھیل شروع ہونے پر ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا مرلی وجے کے طور پر لگا جو 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وراٹ کوہلی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 557 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی تھی۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 299 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔