کٹیہار:بہار میں کٹیہار ضلع کے حسن گنج تھانہ علاقہ میں کل رات بدمعاشوں نے ایک سائیکل کی دوکان چلانے والے کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ پوکھریا گاؤں میں سائیکل کی دوکان چلانے والے سنجے کمار ساہ (28) اپنی دوکان بند کرکے گاؤں میں واقع اپنے گھر جارہا تھا تبھی گھات لگائے بدمعاشوں نے اسے گولی ماردی۔ بدمعاشوں نے بیوپاری کو تین گولیاں ماریں جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کٹیہار صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔