بلند شہر اجتماعی عصمت دری معاملہ میں نیا انکشاف

ڈی جی پی کے بیان پر غلط لوگ گرفتار ہوئے؛ ایس ایس پی
بلند شہر۔ بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں منگل کو نیا انکشاف ہوا ہے ۔ نیشنل ہائی وے پر گینگ ریپ معاملے میں پولیس کے غلط بیان کی پول کھلنے لگی ssp anees ansariہے ۔ بلند شہر ایس ایس پی انیس احمد انصاری نے کہا کہ جو نام اتوار کو ڈی جی پی جاويد احمد نے بتائے تھے ، اس وقت تک بدمعاشوں کے نام کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی ، جس کی وجہ سے دوسرے بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔ ایس ایس پی نے صاف طور پر کہا کہ ڈی جی پی کے بتائے گئے یہ دونوں نام غلط تھے ۔ خیال رہے کہ ڈی جی پی نے جب اس کیس کا انکشاف کیا ، تو نریش عرف ٹھاکر رہائشی بھٹنڈا اور ببلو رہائشی فرید آباد کے نام بلند شہر کے رئیس نام کے بدماش کے ساتھ بتائے تھے ۔
ڈی جی پی نے یہ بھی بتایا تھا کہ تینوں بدمعاشوں کی شناخت متاثرہ خاندان نے کر لی ہے اور اسی بنیاد پر یہ انکشاف ہوا ہے ۔ لیکن بعد میں پولیس نے جن تین ملزموں کو جیل بھیجا ، اس میں ببلو اور نریش عرف ٹھاکر نہیں تھے ۔ پولیس نے ان دونوں کی جگہ پر ہاپوڑ کے شابیج اور نوئیڈا کے جبرسنگھ کا نام شامل کیا ۔ یہی نہیں پولیس کی لاپروائی ایف آئی آر درج کرنے سے ہی شروع ہو گئی تھی ۔ ایف آئی آر میں ابتدا میں پولیس نے صرف ڈکیتی اور ریپ کی دفعات لگائی تھیں ۔ بعد میں اصل ایف آئی آر پر قلم سے گینگ ریپ کی دفعہ میں اور پوسکو ایکٹ کی دفعہ بڑھائی گئی تھی ۔ ایس ایس پی انیس انصاری نے بتایا کہ یہ کمپیوٹر سافٹ وئیر کی غلطی ہو سکتی ہے ۔ اس معاملے کی وہ جانچ کرائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *