فیض آباد : بی ایس پی امیدوار بزمی صدیقی سمیت 7 افراد کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ ایودھیا سے بی ایس پی امیدوار بزمی صدیقی پر ایک لڑکی نے گینگ ریپ اور مار پیٹ کا سنگین الزام لگایا ہے، جس کے بعد پولیس نے بی ایس پی امیدوار بزمی صدیقی سمیت 7 افراد کے خلاف گینگ ریپ کا کیس درج کرلیا ہے۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ بی ایس پی امیدوار اور ان کے ساتھیوں نے اس کے رشتہ دار سے مار پیٹ کی اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ساتھ ہی ساتھ متاثرہ نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے فریاد کرتے ہوئے آبروریزی کے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے بزمی صدیقی سمیت 7 افراد کے خلاف گینگ ریپ کا کیس درج کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا هے۔ ادھر بزمی صدیقی کا کہنا ہے کہ ریاست میں بی ایس پی کی لہر چل رہی ہے اور وہ الیکشن جیت رہے ہیں، اس خوف سے اپوزیشن پارٹی ان کے خلاف سازش رچ رہی ہے۔