نئی دہلی:عالمی یوم مسکراہٹ کے موقع پر جمعہ کو پیسے کی جگہ صرف ا سمائیل دے کر آپ برٹانیا کا گڈ ڈے پیک جیت سکتے ہیں۔کمپنی نے اس موقع کے لئے خصوصی صفر ایم آرپی والے پیک تیار کئے ہیں۔ یہ پیک “اسما ئل مورفار گڈ ڈے ” پر اسمائلی سیلفی اپ لوڈ کرکے ہائپرسٹی کے سپرمارکیٹ میں اور ا سنیپ ڈیل سے جیتے جا سکتے ہیں۔کمپنی نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ برانڈ کے مقصد “مسکراہٹ ہی دن کو اچھا بناتی ہے ” کو سچ کرنے کے لئے برانڈ ‘پے بائے اسمائیل’ کے ایک حصے کے طور پر صارفین کو گڈ ڈے کے اسپیشل ایڈیشن صفرا یم آرپی پیک کے لئے پیسوں کی جگہ اپنی سمائیل دینی ہوگی۔ اسنیپ ڈیل پر صارفین کو گڈ ڈے کی منتخب کوکیز والے ‘مسکراہٹوں کے خاص ڈبے ‘ جیتنے کے لئے صرف “اسمائل مور فورگڈ ڈے ” کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک اسمائلی سیلفی اپ لوڈ کرنی ہے ۔
اس کے علاوہ ہائپر سٹی کی سپرمارکیٹ میں صارفین اپنی سمائیل کو نقد رقم بنا کر گڈ ڈے پیک جیت سکتے ہیں. “اسمائل مورفار گڈ ڈے ” کے ساتھ ایک اسمائلی سیلفی اپ لوڈ کرنے کے بعد وہ کاؤنٹر سے براہ راست یہ خاص پیک حاصل کر سکتے ہیں۔برٹانیا کے نائب صدر مارکیٹنگ علی حارث شیر نے کہا، “پے بائے اسمائیل ہمارے اسمائیل مور فار اے گڈ ڈے کے سفر کا اگلا قدم ہے ۔ ایک مسکراہٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ایک ایسا اشارہ ہوتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پے بائے اسمائیل کی شروعات ہمارے صارفین کو مسکرانے کے لئے حوصلہ دے گی۔ “