در اصل گزشتہ دنوں دوگریا گاوں میں بابا صاحب کے مجسمہ کو کچھ غیر سماجی عناصر نے توڑ دیا تھا ، جس کے بعد ماحول میں کشیدگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آنا فانا میں آگرہ سے امبیڈکر کا نیا مجسمہ منگوایا اور اتوار کو مقامی لوگوں کی موجود میں اس نئے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس موقع پر بی ایس پی ضلع صدر ہیمیندر گوتم سمیت پارٹی کے کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ، لیکن نیا مجسمہ پہلے والے سے الگ تھا ۔ امبیڈکر کا نیا مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں نصب کیا گیا۔ عام طور پر بابا صاحب کے مجسمہ کا رنگ نیلا دیکھنے کو ملتا ہے۔