بی ایس ای کا مڈ کیپ سنڈیکس 4.5 فیصد گرا ہے جبکہ نفٹی کے مڈ کیپ 100 انڈیکس میں 4.8 فیصد کی کمزوری آئی ہے۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ انڈیکس 4.5 فیصد گرا ہے۔دریں اثنا روپیہ بھی کمزور ہوا ہے۔
ہفتہ کے دوسرے کاروباری دن منگل کو روپے کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ ڈالر کے مقابلہ روپیہ 29 پیسے گرکر 64.35 کی سطح پر کھلا۔ وہیں سوموار کو روپیہ بغیر کسی تبدیلی لئے 64.06 کی سطح پر بند ہواتھا۔
بازار کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی بازار کی گرواٹ کا اثر ایشیا کے بازاروں پر بھی نمایاں ہو رہا ہے۔ جاپان کا بازار بھی 1196 ہندسوں تک گر گیا ہے۔
Pages: 1 2