میلوں تک تھرائی عمارتیں
واشنگٹن : امریکہ فلوریڈا کے کیپ کینویرل میں الون مسکس اسپیس ایکس فالکون 9 لانچنگ سائٹ پر آج راکٹ میں دھماکہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق لانچنگ سائٹ پر دھماکہ کے بعد دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فالکون 9 کو لانچ کرنے کے دوران راکٹ میں دھماکہ ہوا۔ اسی لانچنگ سائٹ سے ہفتہ کو ایک اسرائیلی مواصلاتی سیارہ لانچ کرنے کا منصوبہ تھا۔ لانچنگ سائٹ سے کئی میل دور رہنے والے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس دھماکہ کے بارے میں اطلاع دی اور دھوئیں کی تصویرجاری کی ہے۔ اس کے علاوہ دھماکے سے متعلق کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہے۔ خیال ر ہے کہ اسپیس ایکس لانچنگ سائٹ 2012 میں قائم کی گئی تھی۔