ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں بم دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس سے زیادہ لوگ اس میں زخمی ہوئے ہہیں۔ شمال مشرقی بنگلہ دیش میں کل دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سلامتی دستوں کی چھاپہ ماری کے دوران ہوئے بم دھماکے کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے یہ دو الگ الگ واقعات اس وقت ہوئے جب کمانڈو دستہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کر رہا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کے نزدیک ہوئے ایک دھماکہ میں دو افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور عمارت کے سامنے ہوئے دوسرے دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ اس واقعہ کی ذمہ داری فی الحال کسی دہشت گرد تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دراصل فوج کا کمانڈو دستہ گذشتہ برس جولائی میں ایک کیفے پر حملے کے سلسلے میں مقامی دہشت گرد گروپ کے اراکین کی تلاش میں اس ٹھکانے پر چھاپہ ماری کر رہا تھا۔ کمانڈو نے اس پانچ منزلہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام 78 لوگوں کو محفوظ نکال لیا۔ پورے ایک دن چلی یہ مہم اب بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ کیفے پر ہوئے اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں بیشتر غیر ملکی شہری تھے۔