کلکتہ۔ کولکتہ میں بڑی تعداد میں پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار کیا گیا ہے۔ کولکتہ پولس ٹاسک فورسیس نے بی جے پی لیڈر سمیت 6کول مافیا کو غیر قانونی طریقے سے پرانے نوٹ کو تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اسی سال اپریل و مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات بردوان ضلع کے رانی گنج سے بی جے پی کے امیدوار منیش شرما کو باگوہاٹی سے بڑی تعداد میں پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے الزام میں کلکتہ پولس کے اسپیشل ٹاسک فورسیس نے گرفتار کیا ہے ۔ شرما کے ساتھ دیگر 6افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
کولکتہ پولیس کے ایک افسر نے یہ معلومات دی۔ شرما کے ساتھ کان کنی کے کاروبار سے منسلک چھ دیگر لوگوں کو بھی پرانے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، جو انہیں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کولکتہ کے شمال میں پولیس نے انہیں پکڑ لیا ہے۔ کئی لاکھ روپے بھی جو پرانے اور نئے نوٹوں میں ہے، برآمد کیے گئے ہیں۔
منیش شرما کی گرفتاری پر ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے نیوز 18 انڈیا کو فون پر بتایا کہ منیش انتخابات کے دوران چند ماہ بی جے پی کے ساتھ تھے۔ انتخابات کے بعد ان سے رانی گنج کے زیر نگرانی کی ذمہ داری واپس لے لی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد منیش کو پارٹی نے رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی بے قصور پائے جانے پر ہی رکنیت واپس دی جائے گی۔ منیش کے ساتھ کتنی لاکھ رقم پرانے اور کتنی نئے نوٹوں میں تھی، اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔