بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے براری تھانہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد نے کل دیر رات ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریٹائر فوجی کا بیٹا ہمانشو شیکھر (28) کو موبائل پر فون کر کے کچھ مجرموں نے گھر سے بلایا اور اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمانشو ایک نان بینکنگ کمپنی میں کام کرتا تھا اور غالبا پیسوں سلسلہ میں ہوئے تنازعہ کی وجہ سے اسکا قتل ہواہے ۔ اس سلسلے میں نامعلوم مجرموں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔