کراچی۔ سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کئے پاکستانی فوج کی مدد درکار ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے شیڈول کے مطابق انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے یہ بات منگل کو لاہور میں سلامتی سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے بعد کہی جس میں انھیں پیر کو مال روڈ ہر ہونے والے بم دھماکے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسے حملے ہمارے قومی عزم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کو کم نہیں کر سکتے۔
لاہور میں ہونے والے اس دھماکے میں دو اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کے بعد ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کا مقصد پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شاید پی ایس ایل کا فائنل اب لاہور میں منعقد نہ کیا جا سکے۔ تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے فوج فائنل کے لاہور میں بروقت انعقاد کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
دھماکے کے بعد اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ دے گی اور سکیورٹی کو فول پروف بنا کر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی کہہ چکے ہیں کہ کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔ ان کے بقول اگر عوام چاہتی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو تو ایسا ہی ہو گا، اگر غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کو تیار نہ ہوئے تو قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی فائنل تو لاہور ہی میں ہو گاـ خیال رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی غیر ملکی کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سکیورٹی کے حالات اب بھی اچھے نہیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی کوششوں کی تعریف کی جن کے نتیجے میں پیر کی شب افغان باشندوں سمیت کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے آقاؤں، منصوبہ سازوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو ملک بھر سے ڈھونڈ نکالا جائے گا اور ان کا احتساب کیا جائے گا۔سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کئے پاکستانی فوج کی مدد درکار، کرکٹ مقابلہ لاہور میںہونا ہے
کراچی۔ سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کئے پاکستانی فوج کی مدد درکار ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے شیڈول کے مطابق انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے یہ بات منگل کو لاہور میں سلامتی سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے بعد کہی جس میں انھیں پیر کو مال روڈ ہر ہونے والے بم دھماکے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسے حملے ہمارے قومی عزم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کو کم نہیں کر سکتے۔
لاہور میں ہونے والے اس دھماکے میں دو اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کے بعد ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کا مقصد پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شاید پی ایس ایل کا فائنل اب لاہور میں منعقد نہ کیا جا سکے۔ تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے فوج فائنل کے لاہور میں بروقت انعقاد کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
دھماکے کے بعد اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ دے گی اور سکیورٹی کو فول پروف بنا کر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی کہہ چکے ہیں کہ کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔ ان کے بقول اگر عوام چاہتی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو تو ایسا ہی ہو گا، اگر غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کو تیار نہ ہوئے تو قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی فائنل تو لاہور ہی میں ہو گاـ خیال رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی غیر ملکی کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سکیورٹی کے حالات اب بھی اچھے نہیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی کوششوں کی تعریف کی جن کے نتیجے میں پیر کی شب افغان باشندوں سمیت کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے آقاؤں، منصوبہ سازوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو ملک بھر سے ڈھونڈ نکالا جائے گا اور ان کا احتساب کیا جائے گا۔